معزز قارئین، آج سے ہم “کھوج ” کا قسط وار سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ کھوج ایک داستان ہے اُس
مسافر کی جس کے رہبر اپنی سمت بار ہا تبدیل کرتے رہے۔ یہ کہانی ہے ایسے کردار کی جس کا مقصد
خواہشوں کا حصول رہ گیا۔ یہ قصہ ہے ایک غریب کا جس پر معاشرے نے ترقی کے سارے دروازے بند
کر دیئے۔ یہ سرگزشت ہے اس آشفہ سر کی جس کے عزم کے سامنے کچھ نہ ٹھہر سکا۔ یہ فریاد ہے اُس
مفلس کی جس پر زندگی ممنوع کر دی گئی۔ یہ قصہ ہے اس دیوانے کا جس کی دیوانگی اسے اپنے رب
تک لے گئی۔ اور یہ دہائی ہے ایک عبداللہ کی جسے سب کچھ مل گیا سوائے اپنے رب کے۔
یہ ایک ایسی کہانی ہے جو ہم سب نے مل کے لکھی ہے۔ یہ رُوداد ہے اُس پنچھی کی جو دنیا گُھوم کے
بھی قید تھا۔ ایک سفرنامہ ہے اس خانہ بدوش کا جو روح کی منزل ڈھونڈتا رہا اور جو اس کے لئے بے
قرار تھا جو سب کو قرار دیتا ہے۔
یہ کہانی آپ کو ایک ایسے بشر سے متعارف کروائے گی جو اِنسان بننا چاہتا تھا، ایک ایسا مالدار جو
روز بھیک مانگتا تھا، ایک عنوان ایسے مضمون کا جو آنسوؤں سے لکھا گیا اور یہ ایک توبہ ہے ایسے
گنہگار کی جس کے گناہ ادھورے رہ جاتے تھے۔
یہ کہانی اس کشمکش کا نام ہے جو ساری زندگی چلتی ہے۔ ایک معرکہ ہے جو سر ہو کے نہیں دیتا۔ ایک
فِتنہ ہے جو ہر روز نئے روپ میں نکلتا ہے، ایک دعا ہے جو پوری نہیں ہوتی۔ ایک اُمید جو قائم ہے ،
ایک آس جو مرنے نہیں دیتی اور ایک چبھن جو جینے نہیں دیتی۔
آپکو ہماری یہ کاوش اور انداز کیسا لگا، ضرور بتائیے گا۔
About Me
Freelance Data Sciences, Blockchain and AI Consultant.
Subscribe to My Newsletter
Categories
Tags
AI AI4Impact AI4K12 AI4Kids AI4Schools AIPakistan Ants Artificial Intelligence Association Best Books Blockchain Business Career Paths Cryptocurrency Crytoassets Data Science Data Sciences Data Scientist Dengue Fever Developers Dream Merchants Ethereum Future Jobs Grasshopper Great Man H2O Halloween Honey Bee Humility Intelligence Kaggle Machine Learning Mosquito NLP Pakistan Pakistan Democracy Social Swarm Talent Techonology Termite Top Talent Trick-or-Treat Weka Zeeshan UsmaniBrowse
About Me
Freelance Data Sciences, Blockchain and AI Consultant.
Subscribe to My Newsletter
Like Us On Facebook