پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ بیروزگار ہیں. آپ کسی نوکری کا اشتہار دیدیں اور آپکو ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں موصول ہونا شروع ہوجائیں گی. نوکری کا خواہش مند خواتین و حضرات آپکا اشتہار پڑھنے تک کی زحمت گوارہ نہیں کرینگے ، اس بات سے انہیں کوئی سروکار نہیں کے نوکری کی ضروریات و مطالبات کیا ہیں ، وہ صرف اس بات کے بارے میں فکر مند ہیں کے تنخواہ و مراعات کیا ملیں گی. خود وہ رتی بھر ثمر دینے پر قادر نہ ہوں مگر وہ چاہتے ہیں کے آپ انکی زندگی سیٹ کر دیں. انٹرنیٹ سے چوری شدہ کاپی پیسٹ CV اور گوشوارے پڑھ پڑھ کے آدمی اپنے آپ کو ہی کوستا ہے کے آخر اشتہار ہی کیوں دیا تھا. کاہلی اور مجرمانہ بے نیازی کا حل میں نے یہ نکالا کے اب میں ان سے کہتا ہوں کے اپنا تعارف یا CV اردو میں بھیجیں تاکہ وہ کچھ محنت بھی کر سکیں اور کہیں سے چرا بھی نہ سکیں. بہت سے لوگوں نے اصرار کیا کے کوئی مثال دے دیں تاکہ CV بنا نے میں آسانی ہو. یہ رہی مثال ، شاید اردو زبان میں پہلا CV ہو، امید ہے کے آپکے کسی کام آسکے