پیشہ ورانہ تعارف
ذیشان الحسن عثمانی
فکری معمار | ٹیکنالوجی روڈ میپ ڈویلپمنٹ | اسٹریٹجک منصوبہ ساز | ٹیم کی تعمیر اور تربیت
میری مہارت ڈیٹا سائنس ، بلاک چین ، اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں ہے. میں ان ٹیکنالوجیز پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتا ہوں. نئی ابھرتی ٹیکنالوجیز کے نظام اور منصوبے کو فروغ دینا، پیشہ ور ٹیموں کی تشکیل اور ترقی میں رہنمائی فراہم کرنا، جدید ترین ٹکنالوجی کے استعمال، اغراض و مقاصد کومتعین کرنا، طویل وقتی منصوبوں کی تشکیل، تعمیر، وضاحت اور حکمت عملی بنانا، کم خرچ اور موثر حکمت عملی کا مظاہرہ اور تحقیقی ماحول کو فروغ دینا میری ذمہ داریوں میں شامل رہا ہے.
مجھے اکثر اسٹریٹجک ٹیکنالوجی کے اقدامات، ڈیٹا سائنس، بلاک چین، نت نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور آنے والے وقت میں ٹیکنالوجیز کے استعمال کے تجزیات جیسے مضوعات پرتقریر یا بحث کرنے کے لئے مدعو کیا جاتا ہے. ایک آئزن ہاور فیلو اور فلبرائٹ اسکالر کی حیثیت سے میرا تعلیمی اثاثہ بہت شاندار ہے. میں نے ١٢٣ ممالک میں سفر کیا ہے اور ٢١ میں براہ راست کام کرنے کا تجربہ ہے. کمپیوٹر سائنس، مصنوعی ذہانت، بلاک چین، ٹیم کی استعداد، قومی سلامتی، اقوام متحدہ کے کام اور مستقبل میں روزگار کے مواقعے پر میرے پاس ١٧٥ سے زائد اسناد ہیں.
مرکزی صلاحیتیں: اسٹریٹجک ٹیکنالوجی کے بارے میں ہدایات و مشورے ، تنظیمی وژن کی وضاحت ، ڈیٹا کی مدد سے فیصلہ سازی کرنا، ٹیکنالوجی کی قائدانہ اور تیکنیکی مشاورت فراہم کرنا، بڑے پیمانے پر منصوبوں کا نظم و ضبط، تحقیق و ترقی، حصہ داروں کو قائل کرنا، بصری نمائش، مقاصد اور مرکزی نتائج اورمرکزی کارکردگی کی اشاعت اور تجزیہ سازی۔
پیشہ ورانہ تجربہ
ڈیٹا سائنس ، اے آئی اور بلاک چین کے شعبے میں پیشہ ورانہ خدمات جولائی ٢٠١٧ سے تا حل
چیف ٹکنالوجی آفیسر ، کواریو کارپوریشن جون ٢٠١٥ سے جولائی تک ٢٠١٦
اس اسٹارٹ اپ کمپنی کے مرکزی سافٹ ویئر کی تعمیر اور ترسیل، جو کمپیوٹر سے گفتگو کی تجزیات اور مہارت پر مبنی تھا؛ شروع سے ٢٧ ٹیکنیکل ممبران پر مشتمل ٹیم کی تشکیل؛ 3 ماہ کے اندر ایم وی پی کی فراہمی اور 15 صارفین کا حصول جو 5 ملین ڈالر کی آمدنی کا زریعہ بنے۔ سیکیورٹی اور ٹیکنالوجی روڈ میپ کی تخلیق ، سافٹ ویئر کی ضروریات کی تعریف و وضاحت ، پروڈکٹ پر کام ، صحیح ٹیکنالوجی کا انتخاب، انٹرپرائز اور ڈیٹا آرکیٹیکچر کی حکمت عملی؛ اور کلاؤڈ بیسڈ تجزیات فراہم کرنے کے تجربات وغیرہ جیسی خدمات سرانجام دیں۔ ایک منصوبے پر عمل درآمد کے لئے پروڈکٹ ڈویلپمنٹ لائف سائیکل کے فریم ورک کاۓ زن، اے جائل ، اور سکرم کو نافذ کیا گیا، تاکہ ہفتہ وار بیٹا ورژن کی فراہمی اور گاہک کی ضروریات کے مطابق پروڈکٹ کی ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
چیف ٹکنالوجی آفیسر ، پریڈیکٹیفائے می- مئی ٢٠١٤ سے مئی ٢٠١٥ تک
مستقبل کی پیشن گوئی کرنے والی تجزیاتی کمپنی کی بنیاد رکھنے میں 4 ممالک میں تقریباً 67 ارکان کو نوکری پر رکھنے سے لے کر، سرمایہ داروں سے پیسہ لینے کی ضرورت تک اپنی خدمات پیش کیں۔ تکنیکی فیصلہ سازی اور انفراسٹرکچر، SWOT تجزیہ ، اور مارکیٹ میں جانے کی حکمت عملی کی منصوبہ بندی؛ ڈیٹا ماڈلینگ، شماریاتی ماڈلنگ ، پائتھن، سائ کٹ، ڈیٹا مائننگ ، مشین لرننگ اور ڈیپ لرننگ ماڈلز کے استعمال کے زریعے، بگ ڈیٹا کے نفاذ اور ڈیٹا سائنس کے مسائل کے حل فراہم کئے۔ بنیادی طور پر جن صارفین کے ساتھ کام کیا وہ درج ذیل ہیں: بینک آف امریکہ ، کولڈ ویل بینکر ، فارمرانشورنس ، اور اقوام متحدہ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ، گو فگ سلوشن- جولائی ٢٠١٣ سے مئی ٢٠١٤ تک
معاشرتی مسائل کو حل کرنے اور بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کے خلاف انسداد دہشت گردی میں مدد افراہم کرنے کے لئے اس اسٹارٹ اپ کی بنیاد رکھی۔ تکنیکی حکمت عملی کی تیاری اور 23 افراد پر مشتمل ٹیم کا نفاذ، ٹیم کی قیادت اور جدید ٹیکنالوجی کی تحقیق میں رہنمائی ، تیز رفتار پروٹو ٹائپنگ اور پروگرامنگ ، اور ابھرتی ہوئی نئی ٹکنالوجیز اور مارکیٹ کا تجزیہ و تشخیص وغیرہ کی خدمات سر انجام دیں۔ اس کمپنی کو ورلڈ اسٹارٹپ کپ اور پاکستان اسٹارٹپ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔
چیف اف ریسرچ ، انٹرایکٹو گروپ دسمبر ٢٠١٢ سے مئی ٢٠١٤ تک
اس کمپنی میں سوشل نیٹ ورکس کا تجزیہ ، ڈیٹا مائیننگ ، عوام کی حفاظت اور سلامتی ، قومی دفاعی منصوبے، انسداد دہشت گردی ، سائبر جنگ، معاشی منصوبہ بندی اور صحت کے شعبوں میں کام کرنے کا موقع ملا اور تمام پروجیکٹس باخوبی سرانجام دیئے۔ 69 انجینئروں (جس میں 11 پی ایچ ڈی بھی شامل ہیں) کی ٹیم کی تعیناتی، نگرانی اور ان کی قیادت کی۔ اور تقریباً ۲۳ پروجیکٹس پایہ تکمیل تک پہنچائے
تعلیمی قابلیت
پی ایچ ڈی کمپیوٹر سائنس (فل برائٹ اسکالر) ، فلوریڈا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ٢٠٠٩
ایم ایس ڈیجیٹل کرنسیوں ، نیکوسیا یونیورسٹی ٢٠١٨
ایم ایس میں کمپیوٹر سائنس (فلبرائٹ اسکالر) ، فلوریڈا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی 2006
بی ایس کمپیوٹر سائنس ، شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی 1998
دیگر: آکسفورڈ یونیورسٹی ، کوپن ہیگن بزنس اسکول ، براؤن یونیورسٹی ، میساچوسٹس یونیورسٹی ، برسٹل یونیورسٹی ، کوونٹری یونیورسٹی ، اور ہوائی یونیورسٹی میں ایسٹ ویسٹ سینٹر سکالر
گواہی
اگر آپکو میرے کام سے متعلق تصدیق درکار ہے تو آپ مندرجہ ذیل اشخاص سے شہادتیں وصول کر سکتے ہیں
١. پروفیسر ڈینیل کرک، فلوریڈا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی
٢. ڈاکٹر شاہد محمود ، انٹرایکٹو گروپ آف کمپنیز
٣. ڈاکٹر میڈلین ہکس، مسا چوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی
٤. ڈاکٹر عارف اقبال رانا ، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز
٥. ڈاکٹر جاوید عبدل الغنی، کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ