کورونا وائرس سے پوری دنیا پریشان ہے تو سوچا کے دل کے بوجھ کو ہلکا کرنے کے لئے کیوں نہ کچھ شاعری شئیر کر دی جائے کے موقع محل کے حساب سے ذوق طبیعت کا کچھ سامان میسّر ہو
پر نکلتے ہی کترنے کی وبا پھوٹ پڑی
ایک ہی بار نہ مرنے کی وبا پھوٹ پڑی
جانے کیا بَیر تھا اِس شہر کو مجھ ایسوں سے
میرے بستے ہی اجڑنے کی وبا پھوٹ پڑی
میں وہ محرومِ عنایت ہوں کہ جس نے تجھ سے
ملنا چاہا تو بچھڑنے کی وبا پھوٹ پڑی
#عمران-خان-سے-گزارش
نذر انداز کر مجھکو ذرا سا کھل کے جینے دے
کہیں ایسا نہ ہو تیری نگہبانی سے مر جاؤں
#وبا
اب نہیں کوئی بات خطرے کی
اب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے
#گھر-پر-رہو
ایک ہی حادثہ تو ہے اور وہ یہ کہ آج تک
بات نہیں کہی گئی بات نہیں سنی گئی
#سماجی-دوری
کرم والوں کی بستی میں صدائیں دی بہت ہم نے
سبھی نے کھڑکیاں کھولیں، کسی نے در نہیں کھولا
#وبا-سے-بچ-نکلنے-کے-بعد
حواس میں تو نہ تھے پھر بھی کیا نہ کر آئے
کہ دار پر گئے ہم اور پھر اُتر آئے
#پنجاب-گورنمنٹ
میری ہر بات بے اثر ہی رہی
نقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا
#عوام-کا-مشورہ
علاج یہ ہے کہ مجبور کر دیا جاؤں
وگرنہ یوں تو کسی کی نہیں سنی میں نے
#ہوم-اسولشن
خموشی سے ادا ہو رسم دوری
کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم
#عوام-کا-حال
میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس
خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں
#قرنطینہ-سے-فرار
نہیں دنیا کو جب پروا ہماری
تو پھر دنیا کی پروا کیوں کریں ہم
*****
جہاں جو تھا وہیں رہنا تھا اس کو
مگر یہ لوگ ہجرت کر رہے ہیں
#ایسے-میں-مہمان
وار کرنے کو جانثار آئیں
یہ تو ایثار ہے عنایت ہے
#روزانہ
آج کا دن بھی عیش سے گزرا
سر سے پا تک بدن سلامت ہے
#نیا-زمانہ
کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے
یہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلے سے ملا کرو
#کورونا-میں-محبّت
قربتیں لاکھ خوبصورت ہوں
دوریوں میں بھی دل کشی ہے ابھی
****
ٹینشن سے مرے گا نہ کرونے سے مرے گا
اک شخص ترے پاس نہ ہونے سے مرے گا
#ہاتھ-نہ-ملانا
یہ جو ملاتے پھرتے ہو تم ہر کسی سے ہاتھ
ایسا نہ ہو کہ دھونا پڑے زندگی سے ہاتھ
***
افسوس یہ وبا کے دنوں کی محبتیں
اک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے بھی گئے
****
حال پوچھا نہ کرے ہاتھ ملایا نہ کرے
میں اسی دھوپ میں خوش ہوں کوئی سایہ نہ کرے
****
دل تو پہلے ہی جدا تھے یہاں بستی والو
کیا قیامت ہے کہ اب ہاتھ ملانے سے گئے
#خطرہ
اب نہیں کوئی بات خطرے کی
اب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے
#محبت-کا-امتحان
یہ کہہ کے اس نے مجھے مخمصے میں ڈال دیا
ملاؤ ہاتھ اگر واقعی محبت ہے
#لاک ڈاؤن
بازار ہیں خاموش تو گلیوں پہ ہے سکتہ
اب شہر میں تنہائی کا ڈر بول رہا ہے