ڈیٹا سائنٹسٹ کیسے بنیں؟ یہ وہ سوال ہے جو شاید مجھ سے زندگی میں سب سے زیادہ مرتبہ پوچھا گیا ہے. میں نے اس کا جواب دینے کے لئے بہت سے آرٹیکلز لکھے، کتابیں لکھیں، ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتاً پوسٹ بھی کرتا رہا مگر جہاں لکھا وہاں کوئی دیکھتا نہیں اور روز ان باکس میں یہی سوال موجود ہوتا ہے، تو سوچا کہ ایک بار مختصر تعارف کے ساتھ اسکا جواب دے دیتا ہوں اور اب تک کی گئی تمام کاوشوں کو بھی ایک پیج پر جمع کر دیتا ہوں کہ علم کی متلاشی لوگوں کی رہنمائی ہو سکے
.
ڈیٹا سائنٹسٹ تین سکلز کا مجموعہ ہوتا ہے – شماریات، پروگرامنگ اور ڈومین نالج. یعنی کہ آپکو ڈیٹا سائنس میں استعمال ہونے والے ٹولز اور پروگرامنگ لینگویجز کا پتہ ہو، جس شعبہ میں آپ ڈیٹا سائنس کا کام کر رہے ہیں اسکی خبر ہو اور آپ شماریات کی اصطلاحات اور تکنیک سے واقف ہو تاکہ حاصل شدہ نتائج کو عام زبان میں صارف یا بزنس مین تک پوھنچا سکیں
میں نے اس پر ایک تفصیلی مضمون بھی لکھا جی جو آپ اس لنک سے پڑھ سکتے ہیں
ڈیٹا سائنس میں دس سے زائد کیریئر پاتھس ہیں جنکی تفصیل آپکو اس مضمون سے مل جائیگی. ڈیٹا سائنس کو ہم کسی بھی شعبہ زندگی میں کیسے استعمال کر سکتے ہیں اسکی مثال اس مضمون میں دیکھئے. پاکستان کے بہترین ڈیٹا سائنٹسٹ کی فہرست یہاں دستیاب ہے کے آپکے پاس رول ماڈل ہوں کے کیسا بننا ہے. مزید آپ مجھے کیگل پر فالو کر سکتے ہیں. میں الحمداللہ کیگل گرانڈ ماسٹر ہوں، ڈیٹا سیٹ میں میرے علاوہ دنیا میں صرف تیرہ گرانڈ ماسٹر اور ہیں
ذیل میں آپکو ایک ڈیٹا سائنٹسٹ بننے کا مکمل پاتھ دے رہا ہوں، اگر اس پر عمل کرکے بھی آپ ڈیٹا سائنٹسٹ نہ بن سکیں تو یقین جانیے یہ فیلڈ آپکے لئے نہیں ہے، آپ ادھر وقت ضائع کرنے کے کوئی اور کام کر لیں. اگر آپ یہ پاتھ پورا کر لیتے ہیں اور پھر بھی جاب نہیں ملتی تو مجھ سے رابطہ کر لیں، میں انشااللہ آپکی نوکری ڈھونڈنے میں بھرپور مدد کرونگا اور شاید میں آپکو خود ہی ہائر کر لوں. اب کہانی آپکے ہاتھوں میں ہے میرا کام مکمل ہوا، جو مجھے آتا ہے اس میں سے بہت کچھ آپکو یہاں مل جائیگا. دیر کس بات کی آج ہی شروع کریں
١. سب سے پہلے میرے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کر لیں یہاں میں ڈیٹا سائنس، مصنوعی ذہانت اور کیگل پر بات کرتا رہتا ہوں
٢. ڈیٹا سائنٹسٹ بننے کے لئے سیلف ڈسپلن اور ٹائم مینجمنٹ کی بہت ضرورت ہوتی ہے. ہر وہ خصوصیتاور سوفٹ سکل جسکی آپکو اس پروفیشن میں ضرورت پڑ سکتی ہے، ان تین کتابوں میں درج ہے، سب سے پہلے انکا مطالعہ کرلیں
٣. اب شروع کرتے ہیں ڈیٹا سٹرکچرز سے. کمپیوٹر الگوریتھمز کیسے کم کرتے ہیں اور مختلف ڈیٹا سٹرکچرز کا اس میں کیا کردار ہے آپکو یہ دو کتابیں پڑھ کر خوب سمجھ آجائیگا
٤. اگلا اور مشکل مرحلہ ہے پروگرامنگ سیکھنے کا. بنیادی نظریات کے لئے آپ سی/سی++ پڑھ لیں. آج بھی انٹرپرائز لیول پر گٹ حب میں آپکو بہت سے ماڈیولز سی /سی++ میں ہی ملتے ہیں. اسکے بعد پائیتھن سیکھنا ایک لازمی امر ہے. آر عمومی طور پر ریسرچ اور اکیڈمک لینگویج ہے، اگر آپ ماسٹرز یا پی ایچ ڈی کے طالب علم ہیں تو یہ ضرور آنی چاہیے، انڈسڑی کا سارا دارومدار پائتھن پر ہی ہے. ان تین کتابوں کے علاوہ دنیا کا بہترین کورس پائتھن فار ڈیٹا سائنٹسٹ ہے جو کے آپ اس لنک سے ڈیٹا کیمپ سے کر سکتے ہیں. اس مرحلہ سے گزرنے کے بعد آپ سینہ ٹھونک کر که سکتے ہیں کے ہم سا ہو تو سامنے آئے. یقین جانئے پاکستان میں وہ لوگ درجنوں میں بھی نہیں ہونگے جنہیں اتنی پروگرامنگ آتی ہو جو آپ اس مرحلہ تک سیکھ چکے ہیں
٥. اب ہم ڈیٹا سائنس کی دنیا میں قدم رکھنے کے قابل ہو چکے ہیں. اس کتاب سے آپکو بھرپور تعارف مل جائیگا
٦. اگلا مرحلہ ہے ڈیٹا انالیسس کو سیکھنے کا جسکا مکمل تعارف ان کتابوں میں دیا گیا ہے. تین کتابوں کے اس سیٹ کے بعد آپکو کم از کم ڈیٹا انالیسس کا کوئی کورس زندگی میں نہیں کرنا پڑیگا
ڈیٹا کا تجزیہ اور کھوج (جلد سوئم – مٹ لب، سی بورن، جی جی پلاٹ)
٧. اب آپ اس قابل ہو چکے ہیں کہ مشین لرننگ کو سمجھ سکیں. یہ دو کتابیں آپ کے لئے مشعل راہ ہیں
٨. اب آپ ڈیٹا ویزالیزشن کو سیکھنا شروع کریں. کیو لک ویو، پینٹا ہو اور ٹیبلو بہترین ٹولز ہیں. ان کتابوں کی مدد سے آپ ڈیٹا ویزالیزشن اور ٹیبلو کے بارے میں جان پائینگے
٩. اب آپ اس اسٹیج پر پوھنچ چکے ہیں جہاں آپ دنیا کو اپنی مہارت اور سکلز بچ سکتے ہے. آج ہی کیگل کی دنیا میں قدم رکھیں اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھیں
اگر آپ ان تمام سٹیپس پر عمل کر لیتے ہیں تو سواۓ تقدیر کے آپکو ڈیٹا سائنٹسٹ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا. یہ تمام کتابیں آپکو ٥،٠٠٠ روپے کے اندر مل جاینگی اور یہ کوئی بڑی انویسٹمنٹ نہیں اگر آپ اسکا موازنہ ملکی و غیر ملکی جامعات کی فیسوں سے کریں یا نام نہاد کورسز پر کے جانے والے خرچے سے کریں. امید ہی اس سفر میں آپ سے ضرور ملاقات ہوگی